حیدرآباد۔8جون ( اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو
نائیڈو نے آج اپنی حلف برداری کی تقریب میں عوام سے مخاطب ہوکر آندھرا
پردیش سخت ترین بحران سے دو چار ہونے کے باوجود عزم اور حوصلوں کے
ساتھ کام
کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ وہ سیما آندھرا کے تمام اضلاع کو ترقی
دینے کے لئے قلی نمبر ون کی طرح کام کرینگے۔انہوں نے آندھرا پردیش میں
تلگو دیشم کی کامیابی کو تلگو دیشم کے کارکنوں کی طرف منسوب کیا۔